جعفر بن یار
محکمہ جیل خانہ جات میں بنائی گئی پنجاب پریزن فاونڈیشن کو فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کر دئیے گئے،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خاں اور دیگر افسران نے شرکت کی
آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں کہ پریزن فاونڈیشن سے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہونا چائیے
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب فاونڈیشن کے چئیرمین، آئی جی جیل پنجاب فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل کے طور پر فرائض سر انجام دیتے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات ملک مبشر بطور سیکرٹری فنانس ذمہ داریاں نھبائیں گے.
پنجاب پریزن فاونڈیشن میں ایڈمن افسر /ڈائریکٹر کی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دی گئی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ابوبکر عبداللہ کو گریڈ اٹھارہ میں نیا ایڈمن آفسر پنجاب پریزن فاونڈیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی
پنجاب بھر کے جیل ملازمین کی جانب سے فاونڈیشن کے حوالے سے تبدیلیوں کو سراہا گیا اور اسکو مزید فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات لینے کی ہدایت کی گئی۔
سربراہ محکمہ جیل پنجاب مرزا شاھد سلیم بیگ نے بتایا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں محکمہ اپنا ملازم کے ساتھ کھڑا ہے