جیل

جیلوں میں تعینات ڈیوٹی بک (وارڈر) کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن گئے،وزیر جیل اور آئی جی کا بڑا فیصلہ، ملازمین خوش

جعفر بن یار

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو مختلف ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ جیلوں میں ملازمین چھٹیاں لینے کے لئے پیسے دیتے ہیں۔۔۔اور اس سارے عمل میں جیل کا ڈیوٹی بک اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔جیلوں میں تعینات ڈیوٹی بک غریب ملازمین کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور جس نے چھٹی پر جانا ہوتا ہے اس سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔۔۔
فیاض الحسن چوہان

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض جیلوں میں تعینات ڈیوٹی بک پندرہ سے بیس ہزار روپے وصول کر کے وارڈر کو پورے مہینے کے لئے فارغ کرتے ہیں۔۔معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر جیل پنجاب نے ایک روز قبل جیل افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔۔جس میں اس اہم ایشو کو ہائی لائٹ کیا گیا۔۔۔

آئی جی جیل پنجاب
صوبائی وزیر جیل کے حکم پر آئی جی جیل پنجاب مرزا شاھد سلیم نے ایک مراسلہ تمام ریجنوں کے ڈی آئی جیز اور جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو بھجوایا ہے۔۔جس میں کہا گیا ہے کہ جیل ملازمین کو چھٹیاں دینے کے لئے ایک فارمولا بنایا جائے گا۔۔
جیل
جیل

چھٹیوں کے عوض کسی ملازم سے پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔۔۔آئی جی جیل نے سختی سے حکم دیا ہے کہ ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے بنائے گئے فارمولے سے متعلق سب کو آگاہ کیا جایے۔۔آئندہ چھٹی پر جانے والے ملازم سے کسی نے پیسے لئے تو ذمہ دار جیل سپرنٹنڈنٹ ہو گا

جیل
صوبائی وزیر جیل اور آئی جی جیل کی جانب سے نئی پالیسی کے بعد جیل ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ملازمین نے رپورٹنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر اور آئی جی جیل کا یہ اقدام ملازمین کے لئے بہت بڑا انعام ہے