نیوز رپورٹر۔۔۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیلوں میں قیدیوں کے پیسوں کو محفوظ بنانے اور جیل ملازمین کی کرپشن ختم کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیلوں میں قیدیوں کی جمع شدہ رقم کے لئے بنکوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےآئی جی جیل کی جانب سے 17مختلف بنکوں کو جیلوں کے اندر کیش کاؤنٹر کھولنے کے کے لئے مراسلہ بھجوادیا گیا۔
آئی جی جیل کی جانب سے جاری مراسلہ بنکوں کے چیف مینجر ز کو لکھا گیا ہےجن بنکوں کو مراسلہ بھجوایا جائے گا ان میں پنجاب بنک،نیشنل بنک،الائیڈ بنک،یو بی ایل سمیت دیگر بنک شامل ہیں۔
گجرات جیل میں قیدیوں کے ہنگامہ اور کرپشن کی شکایات وصول ہونے پر وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔جیلوں میں قیدیوں کے پیسوں میں ملازمین افسران کئ آ شیر آباد حاصل ہونے کی وجہ سے کرپشن کرتے تھے۔
جیلوں کا عملہ قیدیوں کو جمع شدہ رقم سے کم رقم واپس دیتا تھا۔جیلوں میں قیدیوں کی رقوم مینوئیل طریقے سے جمع کئ جاتی تھیں۔