نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی متاثرہ شخص جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا اس کی مدد کروں گا۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہ اعلان کیا کہ میں ہر اس متاثرہ شخص کے دفاع کی قانونی فیس ادا کروں گا جو جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا۔









