لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جیسے دنیا دہشت گردی کیخلاف متحد ہے ایسے اسلامو فوبیا کیخلاف بھی ایک ہونا ہوگا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی ہم آواز بن رہی ہے، دنیا کو سمجھ لینا چاہیے امن کاراستہ بھی اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی نکلتا ہے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوئی شک نہیں اسلامو فوبیادہشت گردی اور انتہا پسندی میں صرف نام کا ہی فر ق ہے، دنیا میں پائیدار امن کے لیے مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کااحترام کر نا ہوگا۔ گور نرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کے بعد جسٹن ٹروڈوکیاسلامو فوبیا کیخلاف عملی اقدام خوش آئند ہے، کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت عمران خان کے موقف کی جیت ہے۔
گور نر چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھی انتہا پسند ہی ہیں۔







