لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا ہتھکنڈہ ہے ،جہلم کا خانہ بدوش وزیر اپنی نوکری بچانے کیلیے روزانہ اپوزیشن پر گند اچھالتا ہے۔
ایک بیان میں جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے کہا کہ احتساب کا آغاز سلیکٹڈ اپنے دودھ کے دھلے حکومتی وزرا اور ارکان سے کرے،حسن مرتضی نے کہا کہ اربوں روپے ڈکارنے والے مافیاز کے پیچھے چھپے رستم کو پیپلز پارٹی بے نقاب کریگی، آرڈیننسوں کے ذریعے ملک کو چلانے والے پارلیمنٹ کوبے توقیر کر رہے ہیں، یہ تمام اداروں کی تباہی کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔