اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے رخ موڑ چکے ہیں‘جہانگیر ترین پیپلزپارٹی ‘ ن لیگ کی طرف جہاز موڑنے کا اشارہ دے چکے انکی‘(ن) لیگ سے ملاقات کی کوئی اطلاع نہیں ۔
جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات کی خبروں پر وزیر خارجہ شاہ محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پیپلزپارٹی ، ن لیگ کی طرف جہاز موڑنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ جہانگیر ترین جب چاہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔