کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر لگنے والے الزامات کا وزیراعظم کو دکھ ہے، انصاف کا تقاضا ہے جہانگیر ترین ان الزامات کا سامنا کریں، وزیراعظم احتساب پرلچک نہیں دکھا سکتے، یقین ہے جہانگیر ترین اور ان کے رفقا پارٹی کا برا نہیں چاہتے، علی ظفر پر جہانگیر ترین نے اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، بھارت کیساتھ تعلقات بہتر ہونے کے امکان بڑھ گئے ہیں، چاہتے ہیں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ہمسایہ ممالک ساتھ ہوں، آنیوالا وقت پاکستان اور قوم کیلئے بہتر ہونیوالا ہے۔ پاکستان کوخوشحالی کی طرف لے جانے پر اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے۔
جمعرات کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر پورااعتماد ہے اور قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22.3فیصد پر پہنچ گئی ہے اور ملک میں کورونا کیسز کی شرح 14فیصد پر پہنچ گئی تو لاک ڈاﺅن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا جبکہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاﺅن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور جہانگیر ترین پر لگنے والے الزامات کا وزیراعظم کو دکھ ہے،انصاف کا تقاضا ہے اور وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین اپوزیشن کی طرح مقدمات کا ساما کریں اور دعا ہے کہ جہانگیر ترین تمام الزامات سے بری ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی احتساب کی پالیسی کسی کےلئے تبدیل نہیں کریں گے، احتساب کے معاملے پر لچک نہیں دکھا سکتے۔ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کوئی بیلسنگ ایکٹ نہیں ہے، عمران خان کرپشن، مہنگائی اور منی لانڈرنگ کے بارے میں زیروٹالرنس رکھتے ہیں۔
انہوں نے کا کہ بیرسٹر علی ظفر جہانگیر ترین سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے جبکہ جہانگیر ترین کو بیرسٹر علی ظفر پر مکمل اعتماد ہے، جہاگیر ترین کے موقف سامنے آیا تھا کہ ان کے شفاف اور انصاف پر مبنی تحقیقاتی کمیٹی ہے، جس پر وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے معاملے کو جانچنے کےلئے بیرسٹر علی ظفر کو نامزد کیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایران سے پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں اور ہندوستان سے تعلقات بہتر ہونے کے چانسز بڑھ گئے ہیں،ہندوستان میں کورونا وباءکی تباہ کاریوں سے بہت سے لوگ جانوں سے چلے گئے ہیں، دکھ کی گھڑی میں پاکستان ہندوستانی عوام کے ساتھ شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان سے فوجی انخلاءپر پڑوسیوں سے تعلقات بہتر ہوں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی وزیراعظم کو علم ہے اور تحریک انصاف حکومت کےلئے سب سے بڑا مسئلہ ہی مہنگائی ہے، وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے نئی معاشی ٹیم لائے ہیں اور امید ہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ ملک یمیعشت اچھی طرح جاری ہے، ہماری ایکسپورٹ اور ذخائر بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر کورونا کا پھیلاﺅ نہ رکا تو آکسیجن کی کمی پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے