فواد چوہدری 168

جھوٹی خبروں پر بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جھوٹی اور جعلی خبروں کے حوالے سے بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

انہوں نے کہاکہ فرانس کے مشہور میڈیا گروپ فرانس ٹوئنٹی فور نے جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، وادی پنج شیر میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے حملے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر ہینڈل سے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف فرانس ٹوئنٹی فور کی ویڈیو شیئر کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں