شہباز گل

جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف صاحب عدالت سے بھاگ رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف صاحب عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا آج منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے، امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگی، چھوٹی جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف صاحب عدالت سے بھاگ رہے ہیں، ان کے بقول یہ جھوٹے کیسز ہیں، انہیں تو عدالت کو درخواست کرنی چاہیے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو اور وہسرخروہوں۔