غلام سرور خان

جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا، غلام سرور خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جڑواں شہروں میں صاف پانی کی کمی ہے اس لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا، 5 ڈیمز کی وجہ سے آبپاشی سے لے کر پانی کی کمی تک کے مسائل حل ہوں گے جبکہ تھانہ روات کے 7علاقوں کو گیس منصوبہ بھی دینے جا رہے ہیں،

وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن گیس وسائل کم ہو رہے ہیں بین الاقوامی سطح کا منصوبہ رنگ روڈ 110 کلو میٹر بنتا ہے جو 66 کلومیٹر پنجاب اور باقی اسلام آباد کی حدود میں ہے، غلام سرور خان نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی منظوری ہو چکی ہے اور پنجاب کی الائنمنٹ فائنل ہو چکی ہے جبکہ 6 ارب سے زیادہ کی رقوم پنجاب انتظامیہ کے پاس پہنچ چکی ہے 30 جون سے پہلے رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور پینے کے پانی کی کمی دور کرنے کے لیے 5 ڈیمز بنا رہے ہیں، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کچھ ڈیمز پر کام شروع ہو چکا ہے اور کچھ پر ابھی کام ہو گا۔ ڈیمز کے لیے بجٹ مختص کر رہے ہیں اور جلد پانی کی کمی کو دور کر دیا جائے گا۔