فرخ حبیب

جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا اسے چیئرمین سینیٹ نہیں بننے دیں گے، فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کےخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت پرلگی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن آئین وقانون کےمطابق فیصلہ کرے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفرہماری وکیل ہیں جوکیس کی پیروی کریں گے، یوسف رضاگیلانی کےخلاف اوپن اینڈشٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس بہت سیدھاہے اس پرفوری فیصلہ آناچاہیے، لوگ اس حوالے سے ہت تشویش کاشکارہے، ہمارے ےہاں سیاست کامعیاربہت گرگیاہے۔