رانا ثناء اللہ 35

جو نئی پالیسی بن رہی ہے اس کے تحت دہشتگردوں کا ملک کے اندر ،باہر پورا بندوبست کیا جائیگا’ رانا ثنا اللہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کا کہ جو نئی پالیسی بن رہی ہے اس کے تحت دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا۔

انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہشتگردوں کے پیچھے ”را”ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہے ، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا ہ حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی.

آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں