فواد چوہدری

جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ قرض ہم نے لٹا دیا ، فواد چوہدری کا شہدا کو سلام

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کیچ، بلوچستان میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ بلوچستان میں شہادت کا جام نوش کرنیوالے دس شیر جوانوں میں شامل دو جوانوں کا تعلق جہلم سے ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہلم کے قبرستان ان شہیدوں کے لہو کی خوشبو سے مہکتے ہیں،جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ قرض ہم نے لٹا دیا۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں سلام شہدا کا ٹیگ بھی شئیر کیا۔