شیخ رشید 159

جو بکنے والے ہوتے ہیں وہ خفیہ بیلٹنگ میں بھی بک جاتے ہیں اور نہیں بھی بکتے، شیخ رشید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو بکنے والے ہوتے ہیں وہ خفیہ بیلٹنگ میں بھی بک جاتے ہیں اور نہیں بھی بکتے، اپوزیشن پہلے کہتی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے پھر انہوں نے انتخابات میں حصہ بھی لیا اور اب سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے پنجاب میں سب سے بڑا معرکہ ہونا تھا لیکن وہاں انہوں نے کمال کیا اور حصہ بقدر جثہ لے لیا۔ ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی وڈیو اور تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی یہی دیکھا ہے کہ الیکشن ایک دن کا ہوتا ہے، بعد میں لوگ اعتراضات کرتے رہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے اعتراض داخل کردیا ہے لیکن اس کا فیصلہ آج نہیں آئے گا۔

سینیٹ انتخابات میں خلاف توقع نتائج کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی صوبے سے ایک سینیٹ کی سیٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اپوزیشن نے اسلام آباد کی ایک سیٹ کو سیاسی معاملہ بنادیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے الیکشن کو الیکشن پلس کردیا ہے، باقی صوبوں کو پتہ ہی نہیں کہ کون کتنے ووٹ لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں