بابر علی

جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے ،انڈسٹری کی ترقی کے لئے سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا’ بابر علی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار بابر علی نے کہاہے کہ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا بصورت دیگر نتائج تبدیل نہیں ہوسکتے.

فلم انڈسٹری میں بھی نئے رجحانات نا گزیر ہیں اب لوگ صرف سینما پرفلم نہیں دیکھتے ان کے لئے دیگر ذرائع بھی مہیا کرنا ہوں گے ۔ ایک انٹر ویو میں بابر علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگ کئی دہائیوں سے درخواستیں کر رہے ہیں کہ حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کر ے لیکن اس پر اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی ۔

انہوں نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور خود بھی بوجھ اٹھانا ہوگا ،معیاری کام کریں گے تو اس کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ خانہ پری کے بعد ہم یہ امید لگا کر بیٹھ جائیں کہ سپر ہٹ فلم لے لیں گے ۔