جو بائیڈن 213

جو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے سربراہ کا ٹیلیفونک رابطہ

سیول/واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پرامن جزیرہ نما کوریا سے باہمی اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سربراہ جنوبی کوریا مون جے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امریکا کے ساتھ مل کر کام کریںگے۔جنوبی کوریا کے صدارتی آفس بلیو ہاوس کے مطابق جوبائیڈن نے مون جے ان سے جلد ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں