شہباز اکمل جندران۔۔۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی تاریخ میں پہلی بار ایک تگڑا خط لکھا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سندھ کے نام لکھے جانے والے خط میں کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی پارلیمنٹرین حلقے کا دورہ نہ کرے۔اور جو ایسا کرے اسے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے فوری طور پر حلقے سے نکال باہر کیا جائے۔
لیٹر میں پارلیمنٹرینز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے حلقوں سے دور رہیں۔
جبکہ متعلقہ حلقوں میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں اور اور انہیں ۔متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت ان کے خلاف رپورٹ الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائیگی