کپتان

جو استعفی لینے آئے تھے آج استعفے دے رہے ہیں، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاسی نظریہ اپوزیشن پہ کچھ اس طرح حاوی ہوا ہے کہ جو استعفی لینے آئے تھے آج استعفے دے رہے ہیں۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری اپنے بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے لکھا کہ نظریاتی سیاست نے صحت کارڈ متعارف کروا کر موروثی سیاست کا سندھ کارڈ اور پنجاب کارڈ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان کا سیاسی نظریہ اپوزیشن پہ کچھ اس طرح حاوی ہوا ہے کہ جو استعفی لینے آئے تھے آج استعفے دے رہے ہیں۔