رانا ثنا اللہ 282

جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا،رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا،اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی ہیں ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا شیخ رشید ہر روز بیٹھ کر ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہر ہفتے اسے پھر سے دوہراتے ہیں دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی آخر کب اس پہلے مرحلے کی اینٹ رکھی جائے گی، اس کا جواب دیں تاریخ دینے کے ماہر کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی اینٹ رکھنے کی تاریخ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں