جوہر ٹاون میں دھماکا

جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار،وزیر اعلی کو پیش کی جائے گی

جعفر بن یار

تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی،
آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کچھ دیر میں رپورٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کریں گے،
دھماکے میں 15 سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا
دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد استعمال ہوا، رپورٹ
لاہور: دھماکے میں بال بیئرنگ ، کیل اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا
دھماکہ خیز مواد کار میں نصب تھا، رپورٹ ،
دھماکہ کنٹرول ڈیوائس سے کار میں کیا گیا، رپورٹ،
دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا ، رپورٹ
دھماکے سے 100 مربع فٹ ریڈیئس کا علاقہ تباہ ہوا، رپورٹ
دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کےشیشے ٹوٹے، رپورٹ،