اوٹاوا(رپورٹنگ آن لائن)کینیڈا نے کہا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیارحاصل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئوسے متعلق بین الاقوامی معاہدے (این پی ٹی)پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں ۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات کینیڈا کے وزیرِ دفاع ڈیوڈ مکگوئنٹی نیایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کا قطعی طور پر کوئی ارادہ نہیں، حکومت این پی ٹی پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔









