میڈرڈ ( ر پورٹنگ آن لائن)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس پیرکو اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ پہنچ گئے ، جہاں جوہری ہتھیاروں میں کمی لانے کے معاملے پر بات ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر وہ اسٹاک ہوم انیشی ایٹیو نامی کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔
اس پلیٹ فارم پر 16 ممالک جمع ہوئے تاکہ وہ دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں کر سکیں۔ جون میں امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کی ملاقات کے بعد اس سلسلے میں پیشرفت کی امید پیدا ہوئی ہے۔