چین

جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ٹرمپ کا ایرانی قیادت کو خط

واشنگٹن ((رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ایران کی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے، انہیں امید ہے کہ ایران کی قیادت بات چیت پر رضامند ہو جائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ بات چیت کریں گے کیوں کہ یہ ایران کے لیے بہت بہتر ہو گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ایران کی قیادت خط وصول کرنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیوں کہ آپ ایک اور جوہری طاقت کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردِعمل نہیں آیا ۔