ایران 193

جوہری مذاکرات کی ناکامی پریورینیم 60فی صد سے زیادہ افزودہ نہیں ہوگا،ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی جوہری ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ویانا میں جوہری مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں توملک کا یورینیم کو 60 فی صد سے زیادہ افزودہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ڈائریکٹر محمد اسلامی نے کہا کہ افزودگی کی سطح ملک کی ضروریات سے عین مطابق ہے۔انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی سے متعلق ہمارے اہداف ہماری صنعتی اور پیداواری ضروریات کو پورا کر رہے ہیں اور ہمارے لوگوں کی ضروریات کے مطابق ہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ اگرویانا میں مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو کیا ایران یورینیم کو60 فی صد تک مصفا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نہیں۔ اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے قواعد وضوابط کے مطابق ہیں۔تاہم آئی اے ای اے نے حال ہی میں ایران کی جانب سے اعلی سطح کی افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں