فاطمہ مہاجرانی 53

جوہری مذاکرات سے متعلق اپنے فیصلے قومی مفادات کی بنیاد پر کریں گے ، ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا آغاز یا ان سے دست برداری کا فیصلہ قومی مفادات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مہاجرانی نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں ایرانی میزائلوں کے دائرہ کار کو محدود کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا جا چکا ہے.

ہر اقدام ،خواہ وہ بات چیت ہو یا مذاکرات کی میز سے کنارہ کشی، قومی مفادات کی روشنی میں پرکھا جائے گا، اور فیصلہ ان اصولوں کے مطابق کیا جائے گا جن پر ایران اب تک کاربند رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں