لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جوں جوں انسان کی عمر ڈھلتی جاتی ہے اس میں سنجیدگی
بڑھتی ہے ،میری خواہش ہے کہ ٹی وی اور فلم میں ایسے کردار نبھاﺅں جو میرے مزاج سے میل کھاتے ہوں۔ایک
انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ فنکار کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے کیرئیر میں ایک ایسا لازوال کردار مل جائے.
جس کی اس پر ساری زندگی چھاپ رہے۔اپنے طور ہر فنکارہر پراجیکٹ میں اپنے کردار کواسی سوچ کے ساتھ نبھاتا ہے.
اور آگے بڑھتا جاتا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ بچپن اس کے بعد لڑکپن، پھر جوانی اورپھر بڑھاپا ایک حقیقت ہے اور کوئی
اس سے بھاگ نہیں سکتا۔میرے خیال میں ڈھلتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان میں سنجیدگی بڑھتی ہے اوراس کے
سوچنے کا انداز بھی بدل جاتا ہے۔