سویا بین آئل

جون کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 39 فیصدکمی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جون 2020ء کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 39.07 فیصدکمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 11.1 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2019ء میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 18.29 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں 7.19 ملین ڈالر یعنی 39 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔