بجلی 110

جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کی درخواست

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کی درخواست کر دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت ہو گی۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں