آل پاکستان آٹومینوفیکچررز

جون میں موٹرسائیکلوں اورکشوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ کا رحجان رہا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے

دوران 30.06 فیصد کمی ریکارڈکی گئی تاہم مالی سال کے آخری مہینہ میں موٹرسائیکلوں اورکشوں کی فروخت

میں نمایاں اضافہ کارحجان رہا۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے

مطابق مالی سال 2019-20ء میں ملک 13 لاکھ،70 ہزار،417 یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اور13

لاکھ،70 ہزار پانچ یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 30.06 فیصد کم

ہے۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران ملک میں 17 لاکھ، 82 ہزار،605 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی

پیداوار اور17 لاکھ ،81 ہزار،959 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء میں

ملک میں ایک لاکھ،47 ہزار،93 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراورایک لاکھ، 47 ہزار،179 یونٹس کی

فروخت ریکارڈکی گئی جوجون 2019ء کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ جون 2019ء میں ملک میں ایک لاکھ، 35

ہزار،17 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراورایک لاکھ، 36 ہزار،730 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔