بھوبنیشور(رپورٹنگ آن لائن)ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 واں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو گا،جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 نومبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، سپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پانچ میچ کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں پہلا میچ بیلجیئم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائےگا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ملائیشیا اور چلی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ بی میں پہلا میچ کینیڈا اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ ڈی میں پاکستانی ٹیم جرمنی سے مد مقابل ہو گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا