اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصارم الحق نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ اسی لیے کھیل رہا ہوں کہ جونیئر کھلاڑیوں کی مدد کرسکوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے میرے اور عقیل خان کے بعد گیپ بہت زیادہ ہوگیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں تاکہ وہ سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال قازقستان کے نوجوان کھلاڑی کے ساتھ جوڑی بنائوں گا، ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔