صوبائی ایکسائز ٹیکسیشن

جونئیر ہونے کے باوجود سینئر عہدے پر کیسے تعینات،ہائیکورٹ کی سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز سےجواب طلبی

شہبازاکمل جندران۔۔

صوبائی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے کا واحد محکمہ ہے جہاں گزشتہ چار برسوں سے ایس اینڈ جی اے ڈی سے آنے والے جونئیر افسر بطور ڈائیریکٹر جنرل راج کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا عہدہ گریڈ 20 کا یے لیکن یکم جنوری 2019 سے 15 فروری 2023 تک یہاں S&GADسے تعینات ہونے والے تمام افسر گریڈ 19 کے ہیں جنہیں قانون کے برعکسOPD آن ہز پے اینڈ سکیل بنیادوں پر محکمے میں ڈائیریکٹر جنرل تعینات کیا گیا یے۔

مذکورہ عرصے کے دوران محکمے کے اپنے دو افسروں رضوان اکرم اشرف گوندل گریڈ 20 اور مسعود الحق (مرحوم ) گریڈ 20 کے سوا باہر سے آنے والے تمام افسر گریڈ 19 کے رہے۔

گریڈ 19 سے باہر سے آنے والے افسروں میں مدثر ریاض ملک، زاہد حسین، محمد سہیل شہزاد، صالحہ سعید، محمد علی رندھاوا، رفاقت علی ، ڈاکٹر آصف طفیل اور موجودہ ڈائیریکٹر جنرل محمد علی شامل شامل ہیں۔

مدثر ریاض ملک 15 جولائی 2019 سے 20 جولائی 2019 تک ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عہدے پر فائز رہے۔
صوبائی ایکسائز ٹیکسیشن
اسی طرح زاہد حسین 9 اگست 2019 سے 29 نومبر 2019 تک، محمد سہیل شہزاد 29 نومبر 2019 سے 16 اپریل 2020 تک، صالحہ سعید یکم اکتوبر 2020 سے 24 ستمبر 2021 تک، محمد علی رندھاوا 11 مارچ 2022 سے 13 اپریل 2022 تک، رفاقت علی 6 جون 2022 سے 17 اگست 2022 تک , ڈاکٹر آصف طفیل 22 اگست 2022 سے 4فروری 2023 تک جبکہ محمد علی 5 فروری 2023 سے تاحال ڈائیریکٹر جنرل ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے عہدے پر براجمان ہیں۔

واضح رہے قانون میں گریڈ 19 کے افسر کو OPS کے طورپر گریڈ 20 میں تعینات کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں جونئیر ہونے کے باوجود بطور OPS
بڑے عہدوں پر تعینات تمام 183 افسروں بشمول ڈی جی و سیکرٹری ایکسائز جواب طلب کرلیا ہے۔کیونکہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات ہونے والے مسعود مختار گریڈ 20 کے افسر ہیں