ٹیکسٹائل برآمدات 53

جولائی2024کے بعد فروری 2025میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ترین سطح پرآگئیں

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)جولائی 2024کے بعد فروری 2025میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ترین سطح پرآگئیں، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 26کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی،گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42کروڑ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات کو فروری میں بڑا دھچکا لگا ہے، جولائی 2024کے بعد فروری 2025میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ترین سطح پر آگئیں۔ذرائع کے مطابق فروری میں ماہانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 26کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے.

فروری 2025میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42کروڑ ڈالر رہا جو جنوری میں ایک ارب 68کروڑ ڈالر تھا۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2024میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 48کروڑ ڈالر تھیں جبکہ نومبر 2024میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 46کروڑ ڈالر تھیں۔

اکتوبر 2024میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 63کروڑ ڈالر جبکہ ستمبر 2024میں ایک ارب 61کروڑ ڈالر تھیں، اسی طرح اگست اور جولائی 2024میں ٹیکسٹائل برآمدات بالترتیب ایک ارب 64کروڑ ڈالر اور ایک ارب 27کروڑ ڈالر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں