ادارہ برائے شماریات

جولائی 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں43.57 فیصد کمی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) جولائی 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں43.57 فیصد کمی ہوئی

ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2020ء میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا

حجم 25.6 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جون 2020ء میں درآمدات کا حجم 45.4 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2020ء

کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 19.8 ارب روپے یعنی 43.57

فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔