کراچی ( ر پورٹنگ آن لائن)ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی۔حکومتی دعووں کے باجود مہنگائی برقرار، جولائی میں مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی شرح 8.40 تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں ٹماٹر 42.40 فیصد، پیاز 34.53 فیصد،خوردنی گھی 6.70 فیصد، خوردنی تیل 6.56 فیصد اور چینی 5.08 فیصد مہنگی ہوئی۔شہری علاقوں میں دال مونگ 11.36 فیصد، چکن 10.07 فیصد، دال ماش 5.18 فیصد، دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی۔ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 101.63 فیصد مہنگا ہوا۔
پیاز 47.62 فیصد، آلو 12.66، سبزیاں 5.16 فیصد، چینی 4.33 فیصد، خوردنی تیل 3.16 جبکہ کوکنگ آئل 2.27فیصد مہنگا ہوا۔ چکن 12.95 فیصد، دال مونگ 10.06 فیصد، دال ماش 2.41 فیصد سستی ہوئی۔شہروں میں سالانہ بنیاد پر خوردنی گھی 32.85 فیصد، کوکنگ آئل 31.70 فیصد، انڈے 24.07، چینی 23.01 اور آٹا 14.92 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 21.82 جبکہ دال مونگ 20.75 فیصد سستی ہوئی۔ دیہات میں ٹماٹر 26.85 فیصد، دال مونگ 22.33، آلو 13.77 فیصد سستے ہوئے۔