ادارہ شماریات

جولائی میں تجارتی خسارے میں 22.64فیصد کمی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)نئے مالی سال 2020-21ء کے پہلے ماہ جولائی میں کورونا ء وباء کے

باوجود ملکی برآمدات میں 6.04فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 22.64فیصد کمی

سے1.64ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020ء

کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، اعدادوشمار کے مطابق ملکی جولائی میں برآمدات 6.04فیصد اضافے

سے 2ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ،جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 1.88ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی

تھیں ،دوسری جانب ملکی درآمدات 1.97فیصد کمی سے 3.60ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، جبکہ گذشتہ مالی

سال جولائی میں درآمدات 3.71ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں ، کورونا وباء کے باوجود ملکی برآمدات میں

اضافے اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں جولائی میں تجارتی خسارہ 22.64فیصد کمی سے1.64

ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گذشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ 1.82ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔