پاکستانی نژاد علی زیدی 169

جوبائیڈن کے فون پر حیران ہو گیا تھا، وائٹ ہاﺅس کے پاکستانی نژاد ڈپٹی کوآرڈینیٹر

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاﺅس کے پاکستانی نژاد ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی زیدی کا کہنا ہے جب نو منتخب صدر جوبائیڈن کا فون آیا تو حیران ہو گیا تھا۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاﺅس میں ذمہ داری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، ایسے طرز عمل کی ضرورت ہے جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کو فروغ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں