جوبائیڈن

جوبائیڈن کی صدارت کے ایک سال میں ہی ان کے حامی مایوس

واشنگٹن( ر پورٹنگ آن لائن)صرف ایک سال قبل لاکھوں پرجوش، رنگ و نسل کی تمیز سے آزاد، جوان مرد اور عورتوں کی مشترکہ طاقت نے جو بائیڈن کو وائٹ ہائوس میں بھیجا تھا لیکن ان کی صدارت کے صرف ایک سال بعد بہت سے لوگوں نے اس اتحاد کو بحرانی اتحاد قرار دیاہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابقاین او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ پولنگ میں کہاگیاکہ لوگوں کو صدر بائیڈن سے مایوسی خاص طور پر گزشتہ ہفتے اس وقت سامنے آئی جب بائیڈن کی جانب سے ووٹنگ کے حقوق کی قانون سازی کے لیے دبا ئو کو موثر طریقے سے روک دیا گیا، جس سے پارٹی میں خدشات بڑھ گئے کہ بنیادی جمہوری اصول خطرے میں ہیں اور اس وسیع تر احساس کو تقویت دیتے ہیں کہ صدر تاریخی نتیجے کے موقعے پر کمزور ہو رہے ہیں۔

لوگوں کو محسوس ہورہا ہے کہ وہ جو حاصل کر رہے ہیں وہ اس سے بہت کم ہے جس کے لیے انہوں نے بائیڈن کو صدر بنایاتھا، دونوں جماعتوں میں موجود موڈریٹس جنہوں نے بائیڈن کی مرکزی سوچ کو پسند کیا تھا، اب پریشان ہیں کہ وہ اپنے وعدوں سے بہت دور چلے گئے ہیں اور بائیڈن کے سیاسی حلقوں میں موجود ووٹرز بہت غصے میں ہیں کہ انہوں نے ان کے ووٹنگ رائٹس کو تحفظ دینے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کیا۔وائٹ ہاوس کا اب بھی اصرار ہے کہ بائیڈن نمایاں کام کر رہے ہیں خاص طور پر ان حالات میں جبکہ انہوں نے صدارت کا عہدہ اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق صدر کی مقبولیت کی درجہ بندی تقریبا ہر آبادیاتی کے درمیان گر رہی ہے کیونکہ وبائی مرض جاری ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور ان کی مہم کے زیادہ تر وعدے پورے نہیں ہوئے۔

حالیہ دنوں میں قانونی دھچکوں کے سلسلے نے حالات کو مزید خراب کیا ہے، سپریم کورٹ نے بڑے کاروباروں کے لیے بائیڈن کی ویکسین اور جانچ ضروری قرار دینے کے فیصلے کو روک دیا۔گزشتہ برس اپریل میں 10 میں سے تقریبا 9 کے مقابلے میں تقریبا 10 میں سے سات سیاہ فام امریکیوں نے کہا کہ انہوں نے دسمبر میں بائیڈن کی حمایت کی، موسم بہار میں تقریبا دو تہائی کے مقابلے میں صرف نصف خواتین نے پچھلے مہینے بائیڈن کی حمایت کی۔