واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے مہلک حملے کوایک سال مکمل ہونے پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہاریک جہتی میں ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں یو اے ای کے تحفظ اور سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائو س سے جاری کردہ بیان میں صدربائیڈن کے حوالے سے کہا گیا کہ اپنے دوست صدر شیخ محمد بن زاید کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کرتے ہوئے امریکا متحدہ عرب امارات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ وہ یمن یا کہیں اور سے بھی درپیش خطرات کے خلاف اپنا دفاع کرتا ہے۔
انھوں نے کہاہم یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے کے لیے سفارت کاری کے عمل میں ثابت قدم ہیں اور امریکا مشرق اوسط میں متحدہ عرب امارات اور اپنے دیگر شراکت داروں کی سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا جس میں ضروری فوجی امداد بھی شامل ہے۔لہذا جب ہم ایک سال قبل کے الم ناک واقعات کی یاد منا رہے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ایسے واقعات کا دوبارہ اعادہ نہ ہو۔