عدالت 11

جوا ء پروموشن کیس، یوٹیوبراقرا ء کنول ،اریب ،عروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آن لائن جوا ء ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر اقرا ء کنول، اریب اور ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔لاہورکی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانتوں پرکیس کی سماعت کی۔یوٹیوبر اقرا ء کنول اور ان کے شوہر اریب عدالت پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 23 اپریل تک توسیع کر دی۔اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے بھی عدالت پیش ہو کرحاضری لگوائی۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اورعبوری ضمانت میں توسیع کردی، ملزمان پر این سی سی آئی اے نے آن لائن جوا ء ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں