سعد الرحمان

جوا ء ایپ کی تشہیر،ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

غیر قانونی جوا ء ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔