ڈاکٹر شہباز گل

جن کی ابتدا ہی کرپشن ہو وہ شفافیت کے علمبردار نہیں ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جن کی ابتدا ہی کرپشن ہو وہ شفافیت کے علمبردار نہیں ہو سکتے ہیں،

ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ ای وی ایم چھانگا مانگا سیاست کے پروردہ گروہ کی سیاسی موت ہے، انہوں نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ چوری کا قلع قمع کیا جائے گا، آج پہلی بار طاقتور کا احتساب بتاتا ہے کہ نیا پاکستان وجود میں آ چکا ہے،انہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹ کر لندن کے مہنگے ترین علاقے میں رہنے والا قوم کا مجرم ہے، نااہل مفرور سیاست کے بدنما داغ ہیں جن سے قوم کو چھٹکارا دلائیں گے، شہباز گِل کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل میڈیا ورکرز کے حقوق سلب ہونے سے بچانے کیلئے لایا گیا ہے۔