اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں، آئندہ سال کے بجٹ میں یہ اخراجات شامل ہوں گے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا جسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔