کابل (رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ جن افغانیوں پر امریکا نے اپنے دروازے بند کردیے وہ وطن واپس آجائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملا محمد حسن اخوند کا کہنا تھا کہ وہ افغان جن پر امریکا نے اپنے دروازے بند کر دیے وہ وطن واپس آجائیں، وہ افغان بھی واپس آسکتے ہیں جنہوں نے امریکی مقاصد کے لیے اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا۔
افغان قائم مقام وزیراعظم نے کہا کہ واپس آنے والوں کو کسی زیادتی یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، طالبان کے امیر ہبت اللہ اخوند زادہ سب کے لیے عام معافی کا اعلان کر چکے ہیں۔