یوکرائنی صدر 140

جنگ میں اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے، یوکرائنی صدر

کیف(ر پورٹنگ آن لائن)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ اس لڑائی میں زخمی ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔ مغربی ممالک کے مطابق اس جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

زیلنسکی نے اس سے قبل روسی حملے کے پچاس روز مکمل ہونے پر اپنی فوج اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین آپ آزادی اور بقا کی لڑائی جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس لڑائی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر چار اعشاریہ سات ملین افراد یوکرین سے ہجرت کر کے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں