رانا ثناء اللہ 53

جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان تنہا نہیں، چین بھی شامل ہے’راناثنااللہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کردار کی دنیا تعریف کررہی ہے،ایران کو پاکستان پر اعتماد ہے،امریکہ کوبھی پاکستان پراعتماد ہے کہ ہم درست بات کررہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے،جنگ بندی کرانے میں پاکستان تنہا نہیں،چین بھی شامل ہے،

جنگ بندی کیلئے ترکیہ اور سعودی عرب کی بھی حمایت حاصل ہے،جنگ بندی کیلئے جو بھی کوششیں ہوں کرنی چاہئیں،صرف پاکستان نہیں،دوسرے ممالک کوبھی اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہیے،پاکستان کی کوشش ہے کہ ایران اور سعودی عرب کا براہ راست ٹکرا ئونہ ہو،حکومت پاکستان نے ایران اور سعودی عرب سے سچ بات کی ہے،سعودی عرب کی سرزمین کے تحفظ کیلئے ہمارا دفاعی معاہدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں