نجیب میقاتی 66

جنگ بندی پرعمل درآمد کیا جائے،لبنانی وزیراعظم

بیروت (رپورٹنگ آن لائن )نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کفر کلا، حولا، عیترون اور عیتا الشعب میں 3 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجیب میقاتی نے اتوار کو ایک بیان میں اشارہ کیا کہ لبنانیوں نے اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود اپنی سرزمین اور شناخت سے لگا کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لبنانیوں کو اپنی مبارکباد بھی پیش کی خاص طور پر ان افراد کو جنہوں نے اسرائیلی فائرنگ کے باوجود اپنے گھروں کو لوٹنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے جنگ بندی مفاہمت کی سرپرستی کرنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کو روکنے اور تل ابیب کو حملہ آور ہونے والی سرزمینوں سے دستبردار ہونے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کی شرائط اور قرارداد 1701 پر عمل درآمد سے کسی بھی طرح کی پسپائی کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں