جنگل پر قبضہ:سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر دیا

،،

جعفر بن یار

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے حکم پر مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ،سابق ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور سابق چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد ملک افضل ہنجرا پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کیا گیا
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب
ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
ملزمان کی گرفتاری

ملزمان کی گرفتاری

بااثر ملزمان لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرکے پچیس سال تک سالانہ پانچ کروڑ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتے رہے
ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے محکمہ مال ، ایرگیشن، اور وائڈ لائف کے عملہ اور افسران پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے
ملزمان کی گرفتاری

تمام ملزمان کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا
ڈی سی نے اپنے ریفرنس میں تمام مفادکنندگان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی،
ملزمان پچیس سال سے لاشاری والا جنگل پر قابض تھے،

لاشاری والا جنگل ہیڈ تونسہ بیراج تحصیل کوٹ ادو میں 3750 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ ڈی سی ریفرنس
ملزمان نے متعلقہ پٹواریوں اور دیگر محکموں کے عملے کی ملی بھگت سے پانچ کروڑ کا نقصان سرکاری خزانے کو پہنچایا ۔ ریفرنس کا متن

لاشاری والاجنگل میں قیمتی جنگلی پرندے، جانور مویشی، درخت، لکڑی، سرکنڈہ اور کاشت شدہ فصلوں سے فائدہ اُٹھاتے رہے۔ ڈی سی ریفرنس

جوڈیشل فلڈ انکوائری ٹرابیونل کی 2010 کی رپورٹ نے بھی ملزموں کو غیر قانونی قابضین ظاہر کیا تھا۔ ڈی سی ریفرنس
لاشاری والا جنگل کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔ ریفرنس

لاشاری والا جنگل میں عوام کے لئے سفاری پارک بنایا جائے گا۔ ریفرنس

وزیر اعلی پنجاب کی قبضہ مافیا بارے واضح ہدایات ہیں۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس