لاہور(رپورٹنگ آن لائن )جنوری 2025میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دسمبر24کے مقابلے جنوری 25میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24فیصد کمی ہوئی۔
جنوری 25میں پیٹرولیم مصنوعات 13لاکھ 93ہزار ٹن درآمد کی گئیں، جنوری 24میں پیٹرولیم مصنوعات 9لاکھ 96ہزار ٹن درآمد ہوئیں، ڈیزل کی درآمد 1لاکھ 56ہزار ٹن رہی، جبکہ پیٹرول 2لاکھ 77ہزار ٹن درآمد ہوا تھا۔ جنوری 25میں خام تیل کی درآمد 56فیصد اضافے سے 8لاکھ 49ہزار ٹن رہی، پیٹرول کی درامد 39فیصد اضافے سے 3لاکھ 83ہزار ٹن رہی، ڈیزل کی درآمد 11فیصد کمی سے 1لاکھ 39ہزار ٹن رہی۔
رواں مالی سال 7ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 15فیصد اضافے سے 99لاکھ 53ہزار ٹن رہی، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 8لاکھ 65ہزار ٹن رہی، پیٹرول کی درآمد 19فیصد اضافے سے 32لاکھ 98ہزار ٹن رہی، ڈیزل کی درآمد 26فیصد اضافے سے 12لاکھ 43ہزار ٹن رہی، اس کے علاوہ خام تیل کی درآمد 9فیصد اضافے سے 52 لاکھ 470ہزار ٹن رہی۔